فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید تین کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہرمیں کرونا کے مزید تین کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ تینوں کیس حلحول کے مقام پر درج کیے گئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ الخلیل میں نئے کرونا مریضوں میں ایک 50 سالہ فلسطینی شامل ہے جو اسرائیلی زیرتسلط علاقوں سے وہاں آیا ہے۔ اس کےعلاوہ ایک مریض کی عمر 29 اور دوسرے کی 46 سال ہے اور دونوں کرونا سےمتاثرہ مریضوں سے میل جول کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 676 ہوگئی ہے۔