قابض صہیونی بلدیہ نے اسرائیلی ریاستی جبر کی ظالمانہ پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے الصورکالونی میں ایک فلسطینی رباعیہ خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے ایک مقامی فلسطینی خاندان کوحکم دیا کہ وہ الصور کے مقام پر موجود اپنے مکان کو خود مسمار کرے ورنہ مکان کی مسماری پر اٹھنے والے اخراجات جرمانے کے ساتھ اس سے 80 ہزار شیکل وصول کیے جائیں گے۔ اس پرفلسطینی خاندان80 مربع میٹر پر بنائے گئے مکان کوخود ہی مسمار کردیا۔
اسرائیلی بلدیہ نے حسب معمول دعویٰ کیا کہ رباعیہ خاندان نے حکومت کی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کیا ہے جس پر اس کی مسماری ضروری ہے۔ مکان مسماری کے بدلے میں کساب سے کہا گیا تھا کہ وہ دسیوں ہزار شیکل کی خطیر رقم ادا کرے ورنہ اسے مکان خود مسمار کرنا ہوگا۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں ایک بیوہ فلسطینی خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا تھا۔