مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے جماعت کے پانچ رہ نمائوں کو طمون میں جماعت کے حال ہی میں فوت ہونے والے سیکرٹری جنرل رمضان شلح کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس اہلکاروں اور ڈیفنس فورس کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے پانچ رہ نمائوں کو گرفتار کیا۔ عباس ملیشیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جہاد کے رہ نما بغیر اجازت کے ایک تعزیتی کیمپ لگانے کی تیاری کررہے تھے۔
گرفتار اسلامی جہاد کے رہ نمائوں کی شناخت ھانی بنی عودہ، رایق بشارات، محمد بشارات، باسم الرشید اور مرانی بنی عودہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ انہیں گرفتاری کےبعد طوباس شہر منتقل کردیا گیا ہے۔