فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں اور زرعی اجناس کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا دی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے متعدد شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے شمالی شہر نابلس میں الساویہ اور یتما کے مقامات پر فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگا دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے یتما کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون اور انگور کے باغات کو بھی آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کئی پھل دار پودے جل کر رکھ ہوگئے۔
یتما میں یہودی آباد کاروں نے گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کئی کنال پرپھیلی جل کرراکھ ہوگئیں۔
شمالی غرب اردن میں مقامی فلسطینی سمامی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ 20 یہودی اشرار نے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں باب الواد کے قام پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی فصلوں کوآگ لگا دی۔
یہودی آباد کاروں نے متعدد فلسطینی کاشت کاروں پر بھی پرتشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر مشرقی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے ایک چیک پوسٹ سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔