فلسطینی میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی 53 سالہ عدنان الحصری چوتھی بار انتظامی قید میں توسیع روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ کے رہائشی عدنان الحصری کو اسرائیلی حکام نے چوتھی بار تین ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدنان نے اسرائیلی حکام کے فیصلے کو وکیل کے ذریعے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔ عدالت نے اسیر عدنان الحصری کی انتظامی قید میں چوتھی بار توسیع روکنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر عدنان الحصری کو اسرائیلی وج نے 11 جون 2019ء کو حڑاست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے صرف 70 دن کے لیے رہا کیا گیا اور دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔