فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور قیدو بند کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملیشیا نے گذشتہ روز مختلف شہروں میں گھروں میں گھس کر تلاشی کے دوران 12 شہریوں کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے شہریوں میں سابق اسیران، سماجی اور سیاسی کارکن شامل ہیں۔
رام اللہ سے عباس ملیشیا نے اسیر خلیل قندیل، محمد یوس، الخلیل سے محمد الطردہ اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ عباس ملیشیا نے دو روز قبل طولکرم میں ایک کارورائی میں صحای سامی الساعی کو حراست میں لے لیا تھا۔
عباس ملیشیا متعدد فلسطینیوں کو سیاسی بنیادوں پرمسلسل حراست میں رکھے ہوئے ہے۔ ان میں مجد کمیل، معتصم خزیمیہ، یزین خزیمیہ، یس عصعوص، طارق زمارنہ، احمد صالح زکارنہ اور طارق زکارنہ شامل ہیں۔
گذشتہ دو روز کے دوران عباس ملیشیا نے حراست میں لیے حسن ابو الرب کو رہا کیا۔ ادھر فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق عباس ملیشیا کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 149 بار خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔