شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کےقبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے جاری

جمعرات 11-جون-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔کل بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت  ستر کے قریب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر قبلہ اول پر دھاووں کی قیادت انتہا پسند یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک نے کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے

مختصر لنک:

کاپی