چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی قیدی کی سزا عمرقید میں تبدیل

جمعرات 11-جون-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسرائیل کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے اسیر عمر سمیر الریماوی کی 35 سال قید کی سزا کو تا حیات عمر قید سزا میں تبدیل کردی ہے۔ عدالت نے الریماوی کے دوسرے ساتھی اسیر احمد ایوب عبید کی 32 سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے 19 سالہ اسیر سمیر الریماوی اور اس کے ساتھ احمد ایوب عبیدہ کی سزا میں اضافے کے حوالے سے دی گئی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے اول الذکر کی 35 سال قید کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے جب کہ دوسرے اسیر کی بتیس سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔ دونوں کو اسرائیلی فوج نے 18 فروری 2015ء کو ایک یہودی آباد کار کو ہلاک کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ایک تیسرے ساتھی 18 سالہ ایھم باسم صباح کو بھی گرفتار کیا گیا اور یہودی آباد کار کو چاقو کے وار سے ہلاک کرنے میں معاونت کے الزام میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی