مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کو ارسال کردہ ایک مکتوب میں کہا ہےکہ فلسطینی قوم کے دیرینہ اور اصولی مطالبات کے تحفظ کے لیے عرب ممالک سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور ابلاغی نیٹ ورک قائم کریں تاکہ فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول ، آزاد فلسطینی ریاست کےقیام اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی راہ ہموار ہوسکے۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہےکہ غرب اردن پراسرائیلی ریاست کی خود مختاری سنگین جرم اور نسل پرستی ہے جس کا مقصد غرب اردن، القدس اور وادی اردن پر مستقل قبضہ کرنا اور فلسطینی قوم کے بنیادی اور مسلمہ حقوق اور اصولوں کو پامال کرنا ہے۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کا قبضہ صہیونی دشمن کے جرائم کا ایک نیا سیاہ باب ثابت ہوگا۔ غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری فلسطینی قوم کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ خطے کی تمام عرب اقوام اور مسلمان ممالک کی سلامتی کو بھی دائو پرلگا دے گی۔
ظ