جمعه 15/نوامبر/2024

یہودیوں کے ہاتھوں قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

جمعرات 11-جون-2020

فلسطین کے وسطی شہر یافا میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے ایک تاریخی قبرستان میں قبروں کی اکھاڑ پھچاڑ اور قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے یافا میں ایک قبرستان کی مجرمانہ اور منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی پرسیکڑوں فلسطینیوں نے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے ایک مقامی قبرستان الاسعاف الاسلامیہ میں موجود قبروں کو اکھاڑ پچھاڑ کر قبرستان میں بے گھر ہونے والے یہودیوں کو عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے شیلٹرز قائم کیے جس پر فلسطینیوں نے میتوں کی بے حرمتی پر اسرائیل سے احتجاج کیا۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی