فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں دو جیل اہلکاروں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان جیلوں میں قید فلسطینی قیدی بھی کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔
کلب برائےاسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے کرونا کی وبا کا شکار ہونے کے خطرات نہ صرف موجود ہیں بلکہ ان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں کے مزید دو اہلکاروں کے کرونا کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں فلسطینی قیدی اس وبا کا شکار ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بئر سبع کی جیل میں نحشون نامی ایک تفتیشی یونٹ کا ایک اہلکار اور ایشل جیل کے ایک اہلکار کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان دونوں جیلوں میں کئی سو فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔