پنج شنبه 01/می/2025

خاتون سفارت کار مصر میں اسرائیل کی سفیر تعینات

بدھ 10-جون-2020

اسرائیلی حکومت نے امیرہ ارون نامی ایک خاتون سفارت کارکو مصر میں صہیونی ریاست کی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 29 اکتوبر 2018ء کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے امیرہ ارون کو قاہرہ میں ڈیوڈ گوورین کی جگہ سفیر تعینات کرنے  کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کے بعد دو سال تک اس فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

خیال رہے کہ سابق سفیر گوورین کی مصر میں بہ طور سفیر خدمات مئی 2019ء کو ختم ہوگئی تھی تاہم تل ابیب حکومت نے ایک سال سے زاید عرصے تک انہیں عبوری سفیرکےطورپر انہیں قاہرہ میں تعینات رکھا۔

امیرہ ارون کو دو سال کے بعد قاہرہ میں اسرائیل کی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر مواصلات اور رکن کنیسٹ کی جانب سے بھی امیرہ ارون کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

امیرہ ارون اسرئیل کی ایک سفارت کار اور صہیونی ریاست کی مستشرقین میں شامل ہیں۔ وہ عبرانی اورا نگریزی زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان پربھی عبور رکھتی ہیں۔ انہیں سنہ 1991ء میں وزارت خارجہ میں مصری امور کا انچارج اور ترکی میں اسرائیلی سفارت کار کے طورپر تعینات کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی