جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے طولکرم سے سینیر صحافی کو حراست میں لے لیا

بدھ 10-جون-2020

مقامی  میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ماتحت پولیس نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک کارروائی کے دوران ایک سینیر صحافی سامی الساعی کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے "قدس پریس” کو بتایا عباس ملیشیا کی سیکیورٹی کی فورس نے الساعی طولکرم شہر سے اغوا کے بعد ایک حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی انٹیلی جنس سروس نے 2 فروری 2017 ء کو صحافی سامی الساعی کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت کی طرف سے الساعی کی رہائی کا حکم دیا گیا تھا مگر عدالتی حکم کے علی الرغم 30 دن مسلسل تاخیر اور ٹال مٹول کے بعد الساعی کی رہائی عمل میں لائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی