یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی پولیس نے شہری کےبیت المقدس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی

بدھ 10-جون-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے شہری کے شہر میں داخل ہونے پر متعدد ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیر عنان نجیب کو جسکا تعلق بیت المقدس سے ہے کے مقدس شہر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے سے پہلے گذشتہ چند دنوں کے دوران اسے کئی مرتبہ تفتیش کے لیے طلب کیا۔ 

پولیس نے   نجیب  کے خلاف اس طرح کے من مانی اقدام کا  یہ جواز پیش کیا کہ وہ ایسے اقدامات کو کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہے۔

گذشتہ سال نجیب کے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے پر کئی مرتبہ پابندی عائد کی گئی۔

حال ہی میں ، اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ اسلامی اوقاف کے ملازمین کے خلاف بھی اپنی بے دخلی کی پالیسی کو تیز کیا ہے اور ان میں سے درجنوں کو طویل ہفتوں یا مہینوں تک مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی