پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی بلڈوزروں کی شمالی غزہ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی

بدھ 10-جون-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز غزہ کی محصور پٹی میں شمالی سرحدی علاقے میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پنچ اسرائیلی فوجی بلڈوزر شمالی غزہ میں بیت لاحیا کے شمال میں سرحدی علاقے میں داخل ہوئے اور زمین کے ٹکڑوں کو ہموار کرنا اور کھودنا شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرون نے بلڈوزروں کو فضائی تحفظ فراہم کیا۔

حال ہی میں قابض صہیونی فوجیوں نے  غزہ کے سرحدی علاقوں میں اپنی مداخلت میں اضافہ کیا ہے ۔

مختصر لنک:

کاپی