اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی عظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ مرحوم رمضان شلح ایک سچے ،مضبوط، نہ ڈر اور صاحب اقدار لیڈر تھے۔
ڈاکٹر شلح کی شخصیت اوران کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنے ترکے میں جہاد جیسا خدا کا عظیم عطیہ اور جہادی فکر چھوڑی۔ پوری مسلم امہ کو ان کا خلا پر کرنا ہوگا۔
انہوں نے ڈاکٹر شلح کی وفات پراسلامی جہاد اور پوری فلسطینی قوم سے تعزیت کی اور کہا کہ مشکل اوردکھ کی اس گھڑی میں فلسطینی قوم کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح ہفتے کے روز بیروت میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر باسٹھ سال تھی۔
ظ