چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس میں معذور فلسطینی کے قتل کے خلاف شہری سراپا احتجاج

منگل 9-جون-2020

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ذہنی معذور فلسطینی شہری کے وحشیانہ اور مجرمانہ قتل کے واقعے کے خلاف سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پرانے بیت المقدس کے ایک تاریخی دروازے باب الساھرہ کے باہر سیکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب ایک فلسطینی شہری ایاد الحلاق کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ الحلاق القدس کے نواحی علاقے وادی الجوز سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ ایک ذہنی معذور شخص تھا جو دماغی کمزوری کے ساتھ ساتھ بینائی اور سماعت کی قوت سے بھی محروم تھا۔

اسرائیلی فوج نے اسے بےدردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کیا۔ ایاد الحلاق کی شہادت کے خلاف فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور الحلاق کے قاتلوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لانے قاتلین الحلاق کا قصاص لینے کا مطالبہ کیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور قانون دان ھیثم خطیب نے سینٹ ایف فائویڈیشن کو بتایاکہ الحلاق کسی کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا مگر اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے الحلاق کو بےرحمی کے ساتھ شہید کرکے اپنی سفاکیت اور بربریت کا ثبوت دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی