مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی بچی کی آنکھ زخمی ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق 11 سالہ مریم نجیب پرانے شہر میں الواد سڑک پر اپنے گھر کے قریب سکوٹر کے ساتھ کھیل رہی تھی جب صہیونی آبادکاروں نے اسے وحشیانہ طرقے سے فرش کی جانب دھکا دیا اور مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار پلازہ کی جانب فرار ہو گئے
چھوٹی بچی کو اسکی بائیں آنکھ میں چوٹ آئی اور اسکے اہل خانہ نے اسے مقبوضہ بیت المقدس میں شیر زیدک ہسپتال پہنچایا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ آباد کار کے خلاف اپنی بیٹی پر حملہ کرنے کی شکایت درج کرائیں گے۔