اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا سے 297 افراد ہلاک اور ستر ہزار سے زاید بیمار ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا سے مزید دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل میں کرنا سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو ستانوے ہوگئی ہے جب کہ 17 ہزار 783 افراد بیمار ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سے 29 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کا شکار ہونے والے 15 ہزار 64 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔