پنج شنبه 01/می/2025

شلح کی وفات، جہاد فلسطین کے ایک عظیم ہم رکاب سے محروم ہوگئے: مشعل

پیر 8-جون-2020

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے  سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم اور جہاد فلسطین کے لیے ان کی عظیم الشان خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان شلح کی وفات سے فلسطینی مزاحمتی قیادت جہاد فلسطین اور القدس کی آزادی کے لیے جاری سفر کے ایک بہادر ہم سفر سے محروم ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں خالد مشعل نے کہا کہ رمضان شلح پوری مسلم امہ، عرب اقوام اور فلسطینی قوم کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے۔ انہیں فلسطینی قوم، عرب دنیا اور دنیا کے آزاد اور زندہ ضمیر انسان ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کی قربانیوں اور مزاحمت کے سفر کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک جان لیوا بیماری نے رمضان شلح کی زندگی چھین لی اور رمضان شلح کی وفات سے فلسطینی قوم، مزاحمتی قوتیں،اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی جماعتیں ایک عظیم رہ نما سے محروم ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا  کہ رمضان عبداللہ شلح نے سال ہال سال کی جدو جہد،غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگجوں اور قابض صہیونی ریاست کے مظالم کا پامردی کےساتھ مقابلہ کیا۔ ان کی قیادت میں اسلامی جہاد اور حماس نے ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ مل کر جہاد فلسطین میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ رمضان عبداللہ شلح ہفتے کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے.

مختصر لنک:

کاپی