جمعه 02/می/2025

فلسطین میں کرونا کے 83 مریض تیزی کے ساتھ روبہ صحت

اتوار 7-جون-2020

فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے کہا ہےکہ فلسطین میں کرونا کے 83 مریض تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں جب کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 23 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

فلسطین کے سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے می کیلہ نےکہا کہ فلسطین میں مجموعی طورپر اب تک 640 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان کا تعلق غرب اردن، القدس اور غزہ کی پٹی سے ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 83 فی صد ہے۔

ایک سوال کے جواب میں می کیلہ کا کہنا تھا کہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں مجموعی طور پر ایک ہزار مریضوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جو سب کے ساتھ منفی آئے ہیں۔ مجموعی طور پراب تک 62500 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی