جمعرات کی شام اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نمازی کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سابق اسرائیلی فوج نے سابق اسیر مراد کمال علیان کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط سے حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 34 سالہ سابق اسیرعلیان کو چند ہفتے قبل جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے چار ماہ تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا تھا۔ اس کا تعلق القدس کےعلاقے راس العامود سے ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے القدس میں ایک فلسطینی الشرباتی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے اس ہڈیاں ٹوڑ گئیں۔ الشرباتی مسجد اقصیٰ کے محافظ ہیں۔
قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے ایک سابق اسیر اور سماجی کارکن نظام ابو رموز کو حراست میں لے لیا۔