جمعه 02/می/2025

الشیخ عکرمہ صبری اور دوسرے مرابطین قبلہ اول کی ڈھال ہیں: حماس

جمعہ 5-جون-2020

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی قبلہ اول کے بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ صبری اور القدس کے دیگر مرابطین قبلہ اول کے لیے ڈھال ہیں۔

حماس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے الشیخ عکرمہ صبری پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مزید چار ماہ کی پابندی عاید کردی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری اور القدس کے دیگرمرابطین الاقصیٰ کے لیے ڈھال کی مانند ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے کوئی نیا حکم مسلط کیا گیا تو اسے ناکام بنایا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی