مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران قابض صہیونی فوجیوں نے 21 فلسطینی اغؤا کر لیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دس سے زیادہ فوجی گاڑیوں پر سوار اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں ارورا قصبے پر ہلہ بولا اور دونوجوانوں کوجنکی شناخت ایمن العطشان ( بیرزیت یونیورسٹی کا طالبعلم) اور ایسر العاروری کے ناموں سے ہوئی کو انکے گھروں میں تباہی مچانے کے بعد اغؤا کر لیا۔
صہیونی فوج کی کاروائی کے دوران قصبے کے اوپر ڈرون اڑتے رہی۔
قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں قبیہ قصبے پر ہلہ بولا اور دو نوجوان بھائیوں جنکی شناخت احمد اور جمیل نصار کے ناموں سے ہوئی کو انکے گھر کی تلاشی لینے کے بعد اغوا کر لیا۔
طولکرم شہر میں صہیونی فوجیوں نے کتابہ ، دینابہ اور طولکرم پناہ گزین کیمپ کے اردگرد کے علاقوں پر ہلہ بولا اور تین شہریوں کو اغؤا کر لیا۔
مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں زیادہ تر الخلیل سے صہیونی فوج نے 14 شہری اغوا کر لیے۔