چهارشنبه 14/می/2025

اسرائیلی پولیس کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ

جمعرات 4-جون-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس  کے پرانے شہر کے باب حتا کے علاقے میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس فورس نے ضلع ایسوویہ میں بھی دھاوا بولا اور محمد درویح نامی بزرگ کو اس کے گھر سے اغوا کرلیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے چار صحافیوں کو مبینہ طور پر اسرائیلی صحافیوں سے تفتیش کے لئے طلب کیا گیا۔ ان کی شناخت اشرف شویکی ، احمد جرادات ، مراد سعید ، اور احمد جلاجل کے ناموں سے ہوئی۔

طولکرم میں ، اسرائیلی فوجیوں نے زعترہ کراسنگ پر عزبہ الشوفہ  قصبے کی رہائشی دعا عرفہ نامی ایک فلسطینی لڑکی کو اغوا کرلیا۔

 اسی روز اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مغرب میں مودیعین  الیت کی غیرقانونی آباد کار بستی کے قریب ہاشمونائم کراسنگ پر ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا ، اور یہ دعویٰ کیا کہ اس نے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

فوجیوں نے دعوی کیا کہ یہ نوجوان اپنی کار پر سوار کراسنگ پر پہنچا ، اسے وہیں چھوڑا اور پھر چاقو سے  حملہ کرنے کے لئے ان کی طرف لپکا۔

 

مختصر لنک:

کاپی