قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز غرب اردن میں متعد شہروں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان القدس اور غرب اردن میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کےد وران عزام جوابرہ، زکریا فائز شمحاوی، نعمان ناصر بنی عودہ، نابلس سے ھشام بشکار، شمالی الخلیل میں اشرف شمسانہ، سابق اسیر موسیٰ حامد اور القدس میں شعفاط کالونی میں ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔