یکشنبه 04/می/2025

غزہ میں کرونا کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق

جمعرات 4-جون-2020

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی محصور  پٹی میں   (کورونا وائرس) کے 5 نئے  کیسز سامنے آئے  ہیں۔

وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ پانچ فلسطینی ، جو حال ہی میں بیرون ملک سے غزہ کی پٹی واپس آئے تھے اور قرنطینہ میں رہے ، انکی رپورٹس مثبت رہی ہیں۔

مارچ سے غزہ میں کرونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ، 18 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ اب بھی 47 مریض قرنطینہ مراکز میں علاج کروا رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں ستر سالہ خاتون کی موت کرونا وائرس سے فوت ہو گئی  تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی