جمعه 02/می/2025

افلسطینی اتھارٹی کےوزیرخارجہ کا بیان مایوسی کا واضح ثبوت ہے

بدھ 3-جون-2020

اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ کا بیان اتھارٹی کی مایوسی اور ناکامی کا اعتراف ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں سے متعلق موقف میں تضاد ہے۔ ایک طرف فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے اور تمام معاہدے توڑ نے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف اتھارٹی کےوزرا صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ منعاہدے توٹونے کی باتیں اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ایسے لگتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اس وقت مایوسی، کنفیوژن اور ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا تھا کہ اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی