فلسطینی وازارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کرونا کا ایک فلسطینی مریض دم توڑ گیا جس کے بعد بیرون ملک کرونا سے فوت ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 1779 ہوگئی ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سوموار کے روز متحدہ عرب امارات میں 67 سالہ نبیل خالد فاخرہ دم توڑ گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کویت میں ایک ، امریکا میں تین اور قطر میں 27 فلسطینیوں کے کرونا کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔ بیرون ملک کرونا کا شکار ہونے والے 943 فلسطینی صحت ہوئے ہیں۔