فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں العتمہ کے مقامن پر کرونا کے مزید دو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قلقیلیہ کے علاقے عزون میں عتمہ کے مقام پر کرونا کے مزید دو مریض سامنے آئے ہیں۔ مریضوں میں ایک دو سالہ بچہ اور 25 سالہ خاتون شامل ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ قلقیلیہ میں دونوں مریض کرونا کے متاثرہ مریضوں سے میل جول کے نتیجے میں بیمار ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 630 ہوگئی ہے جب کہ پانچ فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔527 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔