یکشنبه 04/می/2025

سعودی عرب میں کرونا کا شکار ایک فلسطینی مریضہ دم توڑ گئی

پیر 1-جون-2020

فلسطینی وازارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب میں کرونا ایک فلسطینی مریضہ دم توڑ گئی جس کے بعد بیرون ملک کرونا سے فوت ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 1750 ہوگئی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اتوار کے روز سعودی عرب میں کرونا ایک فلسطینی مریضہ 70 سالہ باسمہ حامد عطوہ ابو لین دم توڑ گئی۔

وزارت خارجہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران قطر،امریکا اور سعودی عرب میں مجموعی طورپر چار فلسطینی دم توڑ گئے جب کہ 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی