پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل میں اچانک کرونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

اتوار 31-مئی-2020

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید ایک سو ایک کیس سامنے آئے ہیں۔ کئی ہفتوں کے بعد اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں یہ اضافہ حیران کن ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل بارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القدس میں ایک اسکول میں کئی نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حکومت نے القدس میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز میں کچھ مریض بحیرہ طبریا کے ساحل پر بھی سامنے آئے ہیں جہاں لوگ بڑی تعداد میں پیراکی کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی