دوشنبه 12/می/2025

لبنانی فوج نےسوڈانی پناہ گزینوں کی درندازی کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 31-مئی-2020

لبنان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بارڈ سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے فلسطین داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 سوڈانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی سرحد سے متصل ایک چوکی پر متعین فوجیوں نے پٹرولنگ کے دوران  خلہ وردہ کے مقام پر پانچ سوڈانیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کے دوران انہیں حراست میں لے لیا۔

لبنانی فوج کا کہنا ہےکہ پانچوں سوڈانیوں کو الگ الگ اوقات میں گرفتار کیا گیا۔ ایک کارروائی میں تین سوڈنی تارکین وطن کو فلسطین میں داخلے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں حولا کے مقام پر فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی