جمعه 15/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا

اتوار 31-مئی-2020

اسلامی اوقاف کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد یہودی آبادکاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

ہفتے کی شام یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ انہیں حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کے روز انتہا پسند یہودی مذہبی لیڈر یہودا گلیک کی قیادت میں 75 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرتلمودی تعلیمات کی آڑ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

قبل ازیں مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی علم بردار تنظیموں نے یہودی آباد کاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جبل المکبر میں حاضری ہو کر اجتماعی مذہبی رسومات میں حصہ لیں۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کی جگہ جبل المکبر کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی