جاپان میں پھلوں کی قیمتوں کے حوالے سے دلچسپ خبریں آتی رہتی ہیں۔ ان دنوں جاپانی تربوز کی کافی اہمیت ہے اور زرد تربوز کی ایک جوڑی 1114 ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔
گذشتہ برس ایک تربوز کو پانچ ملین جاپانی یعنی 46 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
جاپانی جزیرے ھوکایڈو میں یوباری میں تربوز کی ایک جوڑی ایک لاکھ بیس ہزار جاپانی ین میں فروخت کیا گیا۔ گذشتہ برس ایسے ہی ایک پھل کو 40 گنا زیادہ میں فروخت کیا گیا۔
نیلام بازار کے منتظم پر بعض صارفین کی طرف سے تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس بارپھلوں کی نیلامی میں دولت مندوں کو شامل نہیں کیا گیا اس لیے مقابلے میں بڑی قیمت نہیں لگائی گئی۔