فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب ادن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گذشتہ روز ایک فلسطینی شہری کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 614 ہوگئی ہے۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں ایک اور فلسطینی کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چھ سو چودہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا مریض مشرقی قلقیلیہ کے علاقے عزون سے تعلق رکھتا ہے جو دوسرے مریضوں کے ساتھ میل جول کے نتیجےمیں وبا کا شکار ہوا ہے۔
قلقیلیہ کے گورنر رافع رواجبہ نے کہا کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد عزون قصبے کو سیل کردیا کردیا گیا ہے۔