دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل کے 234 فوجی کرونا کا شکار

جمعہ 29-مئی-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج میں خدمات انجام دینے والے 234 افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کی رپورٹ کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کرونا کے شبے میں 250 فوجیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا جن میں سے 234 کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت صہیونی ریاست میں کرونا کا شکار ہونے والے یہودی آباد کاروں کی تعداد 1940 ہوگئی ہے جب کہ مزید 77 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا سے 281 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 38 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

پوری دنیا میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 3 لاکھ 50 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی