قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کی مرمت کے کام پر پابندی عاید کر دی ہے۔
مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی ابو اسنینہ نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے الخلیل کی تعمیراتی کمیٹی کو حرم ابراہیمی کی مرمت کےکام سے روک دیا۔
الشیخ حفظی ابو اسنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد کی مرمت کے کام پرپابندی کے لیے کہا ہے کہ فلسطینی تعمیراتی کمیٹی کےپاس مسجد ابراہیمی کی مرمت کا اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں جاری مرمت اور صفائی کے کام پرپابندی مقدس مقام میں مداخلت اور مسجد پریہودی اجارہ داری قائم کرنے کا حصہ ہے۔