چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہری 10 سال بعد رہا

جمعہ 29-مئی-2020

اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری عیسیٰ العباسی کو گذشتہ روز 10 سال قید کے بعد رہا کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عیسیٰ العباسی کے وکیل جاد القضمانی نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے ان کے موکل کی رہائی روکنے سے متعلق پرنظر ثانی کا فیـصلہ کیا اور اس کی رہائی کی حمایت کی تھی جس کے بعد اسےت رہا کیا گیا ہے۔ رہائی سے قبل اسرائیلی حکام نے العباسی کے تین دن تک سلوان قصبے میں داخلے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ العباسی کو اسرائیلی فوج نے 30 مئی 2010ء کو حراست میں لیا اور اس پر یہودی آباد کاروں سے الجھنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے العباسی کی والدہ عالیہ کو بھی حراست میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی