دنیا بھر میں کرونا کے نتیجے میں اب تک تین لاکھ 52 ہزار 294 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ ورلڈ ومیٹرز کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ برس دسمبر میں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرونا سے پوری دنیا میں اب تک 56 لاکھ 89 ہزار 212 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 24 لاکھ 32 ہزار 271 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
برازیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1039 افراد ہلاک ہوئے۔
ہلاکتوں کے اعتبار سے برازیل امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ برازیل میں گذشتہ چند ہفتوں سے یومیہ اوسطا ایک ہزار افراد کرنا سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ جب کہ امریکا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرنا کے 700 مریض ہلاک ہوئے۔