چهارشنبه 14/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے تین فلسطینی اغؤا کر لیے

جمعرات 28-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس سے تین فلسطینی شہری اغؤا کر لیے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس فورس نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے اسیر اسامہ علیان کو العیسویہ ضلعے اور احمد ابو صبیح کو پرانے شہر سے اغوا کر لیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے مقبوضہ بیت المقدس اسکاوٹ کمیشن کے چیف ماھر محیسن کو موسکوبیا تفتیشی  تفتیشی مرکز میں تفتیش کا  پروانہ جاری کیا۔

رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے المغیر گاوں کے رہائشی 28 سالہ عمر ابو علیا کو گاوں کے مغربی داخلی دروازے پر اسرائیلی فوجی چوکی سے اغؤا کر لیا۔ 

گذشتہ پیر کے دن ، ابو الیہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دو شہری  گولیوں سے زخمی ہوگئے  جب مسلح یہودی آباد کاروں اور فوجیوں نے ان پر حملہ کیا کیونکہ وہ امیھائ کی غیر قانونی آباد کار بستی کے قریب اپنی زرعی زمین پر کام کر رہے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی