فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسکول، ہوٹل اور ریستوران کھول دیئےگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کےبعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسکول اور ہوٹل کھول دیے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق کرونا کی وبا کے پیش نظر اسکولوں ، اسپتالوں اور ہوٹلوں میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ چہروں پرماسک کی پابندی کریں۔
اسکولوں کے طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ بچے گھروں سے پلاسٹک کے بجائے شیشے کی بوتل میں پانی ہمراہ لائٰں۔