جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق تاریخی فیصلہ ہوگا، ضائع نہیں کریں گے

بدھ 27-مئی-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ آئندہ جولائی میں غرب اردن کو اسرائیل کا باقاعدہ حصہ بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کا اور اسرائیل سے الحاق تاریخی فیصلہ ہوگا اور اس موقعے کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لیکوڈ پارٹی کے ارکان کنیسٹ کے ایک اجلا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غرب اردن کی یہودی کالونیاں اسرائیل کا حصہ ہیں اورانہیں باقاعدہ اسرائیل کی عمل داری میں لایا جائے گا۔

انہوں نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت انصاف کے اعلان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی فوج داری عدالت کا اعلان ایک چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج میں سرخرو ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی