جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کی خاتون نمازی سے اسرائیلی پولیس کی تفتیش

بدھ 27-مئی-2020

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مقبول خاتون سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مرابطہ خدیجہ خویص سے تفتیش کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے خدیجہ خویص کو گذشتہ روز بیت المقدس کے القشلہ حراستی مرکز میں طلب کیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی۔

تفتیش کے موقعے پر اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے اہلکار بھی موجود تھے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے خدیجہ خویص سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شہریوں سے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی ترغیب پر پوچھ گچھ کی۔

خیال رہے کہ خدیجہ خویص کو اسرائیلی فوج متعدد بار حراست میں لینے کے ساتھ مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرچکی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے العیساویہ کے ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن یاسر درویش کو بھی حراست میں لیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔

مختصر لنک:

کاپی