فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بیرون ملک مقیم مزید ایک فلسطینی جاں شہری کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جس کےبعد بیرون ملک جاں بحق ہونےوالےفلسطینیوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روس میں مُقیم ایک فلسطینی شہری کروناکے باعث چل بسا جس کے بعد بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 94 ہوگئی۔
وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق برازیل میں مزید متعدد فلسطینی شہری کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد بیرون ملک متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 1604 ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں 64 سالہ فلسطینی ڈاکٹر جمال محمد خیراللہ کرونا کے باعث دم توڑ گیا۔
بیرون ملک کرونا کا شکار ہونے والے 784 فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں۔