شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ

پیر 25-مئی-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں اشتعال انگیز مارچ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے پرانے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے اشتعال انگیز مارچ  کیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار مسلح تھے اور انہوں نے فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کے لیے اشتعال انگیز اور نفرت آمیز نعرے لگائے۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوم ادا کیں۔

مختصر لنک:

کاپی