فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کا شکار ہونے والا ایک مریض چل بسا۔ غزہ میں کرونا سے یہ پہلی وفات ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 77 سالہ فضیلہ محمد ابو ریدہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس سے تعلق رکھتے تھے۔
ابو ریدہ کو چند روز قبل کرونا کا شکارہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا سے متوقع اموات کے تمام پیشگی انتظامات کیے گئے ہیں۔