فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4700 فلسطینی اسیران کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران مارچ میں اسرائیل میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی مشکلات اور بنیادی حقوق سے محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 180 فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں۔ بچوں کو عوفر اور دامون جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض بچوں کی عمریں 16 سال سے کم ہیں جب کہ دامون جیل میں 39 فلسطینی خواتین قید ہیں۔