ایک عشرے کے بعد اسرائیل کی ایک فضائی کمپنی العال کے طیاروں نے ترکی کے ہوائی اڈوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی طرف سے اسرائیل کو انسداد کرونا کےلیے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی کمپنی کے کار گو طیارے پر استنبول سے تل ابیب 24 ٹن امدادی سامان لے جایا گیا۔
امریکی فضائی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ العال کمپنی کی جانب سے ہفتہ وار دو طیاروں کو اسرائیل کے لیے پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2010ء میں ترکی اوراسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد اسرائیلی فضائی کمپنی العال نے ترکی کے لیے پروازیں بند کر دی تھیں۔
ترکی اور اسرائیل کےدرمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب اسرائیل نےغزہ جانے والے نو ترک امدادی کارکنوں کو شہید کردیا تھا۔