فلسطین میں گذشتہ روز عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ غرب اردن، غزہ کی پٹی، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطین میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے نماز عید ادا کی۔
عیدالفطر کی نماز کی ادائی کے موقعے پر سماجی دوری کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ تمام نمازی کرونا کی وبا کے پیش نظر چہروں پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے چڑھا کر مساجد میں آئے۔ بیشتر نمازی اپنے ساتھ گھروں سے جائیں نمازیں لے کر مساجد آئے۔
قبل ازیں فلسطینی وزارت اوقاف نے غرب ردن اور غزہ میں شہریوں کو مشروط طور پرعید کی نماز ادا کرنے کی اجازت فراہم کی۔